Friday , 9 December 2016
Home 950 Gossips 950 Bad News For Those Who Not Sleep At Night

Bad News For Those Who Not Sleep At Night

 

 

یویارک : کسی ایک دن کی خراب نیند بھی آپ کی یاداشت کو متاثر کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

یہ انتباہ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

 

Bad News For Those Who Not Sleep At Night

Bad News For Those Who Not Sleep At Night

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق کسی ایک شب کی نیند پوری نہ ہونے سے انسانی یاداشت پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور اس میں فرضی یادیں بھرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی محرومی سے لوگوں کے ذہنوں میں چوبیس گھنٹے پہلے کے واقعات بھی ایک دوسرے میں اس طرح مل جاتے ہیں کہ بالکل ہی نئی شکل اختیار کرجاتے ہیں۔

مشی گن یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق میں شامل کیمبرلے فن کے مطابق نیند کی کمی سے یاداشت مسخ ہونے کا عمل بڑھ جاتا ہے اور لوگ رات کو جتنا کم سوئیں گے یہ عمل بڑھتا ہی چلا جائے گا۔

محققین کا توکہنا ہے کہ کچھ خاص حالات میں تو نیند کی کمی سے ہمارے ذہن میں فرضی یادیں بھرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس سے پہلے ماضی کی مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی محرومی سے گاڑی کے حادثات، متعدی امراض جیسے فشار خون اور ذیابیطس کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔

 

 

 

Bad News For Those Who Not Sleep At Night

Random Posts

Loading…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>